بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، دو امتحانی مراکز پر پرچے دوبارہ لینے کا فیصلہ

چیئرمین میٹرک بورڈ نے جنرل گروپ کے دو امتحانی مراکز پر پرچے دوبارہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر بورڈ اور جامعات نثار کھوڑو صوبے میں میٹرک…

چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں جہاں کل پرچے نہیں لیے جاسکے وہ دوبارہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں نویں دسویں کے پرچے ختم ہونے پر ان دو پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

سکھر اور نواب شاہ میں آج ہونے والے میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔

اس سے قبل مشیر بورڈ اور جامعات نثار کھوڑو صوبے میں میٹرک امتحانات میں بدنظمی کے معاملے میں متحرک ہوگئے تھے اور ناظم امتحانات میٹرک بورڈ کو طلب کرلیا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں…

ناظم امتحانات محمد شائق نثار کھوڑو کے دفتر پہنچے تو نثار کھوڑو نے بدنظمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.