بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ اسکواڈ میں تبدیلی، اسٹیورٹ براڈ کا دلچسپ ردعمل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کی تبدیلی پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

اسٹیورٹ براڈ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے پاکستان ٹیم کے اینالسٹ سے ہمدردی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم سے سیریز میں شامل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستانی اینالسٹ نے اپنا پلان تیار کرلیا ہوگا، اب دوبارہ مصروف رہنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ای سی بی نے اسکواڈ کے سات ممبران کے کورونا مثبت آنے کے بعد پورا اسکواڈ تبدیل کردیا تھا۔

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ اسکواڈ کے 7 ارکان کے کورونا کے شکار ہونے کے باعث انگلینڈ بورڈ نے نئی ٹیم کے اعلان کردیا ہے، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم پوری تبدیل ہوئی ہے۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم پوری تبدیل ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.