پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

قومی کرکٹرز کا دن بھر آرام کے بعد بنگلورو میں ڈنر

پاکستانی کرکٹرز نے آج دن بھر آرام کرنے کے بعد بنگلورو میں ٹیم ڈنر کیا۔

قومی کرکٹرز اور آفیشلز بنگلورو کے مقامی ریسٹورنٹ پہنچے، جہاں انہوں نے باربی کیو اور مقامی کھانے کھائے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے کھانے کے بعد مسالہ چائے سے لطف اندوز ہوئے، ڈنر کے بعد کرکٹرز کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ اسٹاف نے تصاویر بھی بنوائیں۔

قومی کرکٹرز نے آج دن بھر آرام کیا تھا، ٹیم منگل کی شام بنگلورو میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.