پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

فلسطین کی حمایت کرنے پر تیراکی کی بین الاقوامی فیڈریشن نے مصری گولڈ میڈلسٹ کی تصویر ہٹا دی

فلسطین کی حمایت کرنے پر تیراکی کی بین الاقوامی فیڈریشن نے مصری گولڈ میڈلسٹ کی تصویر ہٹا دی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ میں فلسطین کی حمایت کرنے پر مصری گولڈ میڈلسٹ کی تصویر ہٹائی گئی۔

مصری تیراک عبدالرحمٰن سامح نے یونان میں 50 میٹر  تیراکی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

تیراکی کی بین الاقوامی فیڈریشن کی جانب سے مصری تیراک کی تصویر ہٹائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر عبدالرحمان سامح کی حمایت میں ٹرینڈ بھی چل رہا ہے، جہاں صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.