پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

امریکی سفیروں کیلئے جنگ سے متعلق بعض لفظ ممنوع قرار

امریکا نے اپنے سفیروں کو اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بعض الفاظ کے استعمال سے روک دیا۔ 

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے لیکڈ میمو میں امریکا کے سفیروں کو خبردار کیا گیا ہے۔

مسلسل جانیں بچانے میں مصروف ڈاکٹر اپنے باپ اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا،

انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گفتگو اور بیانات میں ’جنگ بندی‘، ’فوجیوں کی تعداد میں کمی‘، ’خونریزی یا تشدد کا خاتمہ‘،  اور ’امن کی بحالی‘ جیسے الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے امریکی سفیروں کو کہا گیا ہے کہ یہ الفاظ موجودہ امریکی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 808 ہوگئی۔

ہنگامی سائرن بجنے پر اجلاس کے شرکاء کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 859 سے تجاوز کر چکی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد عمارتوں کے ملبے تلے کم از کم ایک ہزار فلسطینیوں کی لاشیں دبی ہیں۔ جن سے تعفن پھیل رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

حزب اللّٰہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے حملے کر کے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کے نصب کیمروں کو تباہ کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.