بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ

وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکا میں سابق سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی گئی۔

 قومی سلامتی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے میٹنگ منٹس بھی اجلاس میں پیش کیے گئے، اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی، جس میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.