بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قوسِ قزح کا ان دیکھا نظارہ

قدرت کے حسین نظاروں میں سے ایک نظارہ قوسِ قزح کا ہے جس کا مظہر ہم بارش کے بعد آسمان پر کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زمین سے نظر آنے والی یہ دھنک کہاں سے نمودار ہوتی ہے اور کہاں تک جاتی ہے؟

امریکی سماجی رابطوں کی سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند منچلے قوسِ قزح کی حقیقت جاننے کے لیے پیراشوٹ کے ذریعے اُڑان بھرتے ہوئے سات رنگوں کی اس دھار سے اوپر پہنچ جاتے ہیں۔

قوس قزح سے اوپر پہنچنے پر ان پر یہ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ یہ آدھا یا نیم دائرے کی صورت میں نہیں بلکہ ایک مکمل دائرے کی صورت میں نمودار ہوتا ہے لیکن اس کا حلقہ اس قدر بڑا ہوتا ہے کہ زمین سے دیکھنے پر ہمیں یہ آدھے یا نیم دائرے کی صورت میں نظر آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 99 ہزار سے زائد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.