بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسائل کو سنبھالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کو سنبھالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں لیکن آج مہنگائی کی شرح 45 فیصد تک چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، وزیرِ اعظم نے بغیر سوچے سمجھے امریکی ٹی وی سے بات چیت کی، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، ٹیلی فون اسمبلی کے پلانٹس بند ہو رہے ہیں، گاڑیاں بنانے کی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل آپ کی ابھی سے کانپیں ٹانگنی شروع ہو گئی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی واردات بڑھ گئی ہیں، جرائم بڑھ گئے ہیں، حکومت کی ساری توجہ اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرانے پر ہے، اربوں روپے کے کیسز ان کے ختم ہو رہے ہیں، قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں فیکٹریاں اور گاڑیاں بنانے کے یونٹس بند ہو رہے ہیں، ان کے کرپشن کے کیسز ختم ہو رہے ہیں، نتائج عوام بھگت رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین میں لکھا ہوا ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں، پاکستان ایک انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ چکا ہے، چھ ماہ میں جو فیصلے کیے گئے ان سے مہنگائی کا طوفان آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.