بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3750 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3216 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 1642 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.