بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو ٹیپ میں ایک شخص گفتگو کے دوران مبینہ طور پر شہباز شریف کو بتا رہا ہے کہ مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

اس پر مبینہ طور پر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں، آپ ان کو ایشوز بتادیں، پلانٹ بھارت سے آدھا آ گيا ہے۔

وزیراعظم مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ وہ مانتے ہیں کہ یہ ایشو گلے پڑ جائے گا، آپ ان سے بات کریں، میں ترکی سے واپس آؤں گا تو بلا کر انہیں سمجھا دوں گا۔

اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتا ہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے ایسے کرلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.