بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پاکستان آمد پھر تاخیر کا شکار

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی پاکستان آمد میں ایک بار پھر تاخیر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں کل سے لگنے والے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے کیمپ کے موقع پر ہیڈ کوچ موجود نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ایکمین کو ابھی تک پاکستان کا ویزا جاری نہیں ہوسکا جس کے باعث وہ کیمپ کے ابتدائی دنوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

کامن ویلتھ گیمز ختم ہونے پر سیگفرائیڈ ایکمین انگلینڈ سے اپنے گھر چلے گئے تھے اور اب انہیں پاکستان آنے کے لیے نیا ویزا درکار ہے۔

کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم…

کامن ویلتھ گیمز کے ابتدائی مرحلے میں بھی ہیڈ کوچ ویزا ایشوز کی وجہ سے شریک نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق سیگفرائیڈ ایکمین کے معاہدے کے مطابق بقایاجات کا معاملہ ابھی حل طلب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.