بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کے معاملے پر آئی جی کے پی کا چیف سیکریٹری کو خط

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل( آئی جی)  معظم جاہ انصاری نے چیف سیکریٹری کو خط ارسال کر دیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس بھیجنے کا فیصلہ  صوبائی حکومت کرے گی۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے کے معاملے پر وفاق اور خیبر پختون خوا میں ٹھن گئی، خیبر پختون خوا نے اسلام آباد میں سیکیورٹی بھیجنے کی مخالفت کردی۔

اس سے قبل آئی جی اسلام آباد نےآئی جی کے پی اور کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو خط لکھا تھا، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا سے 4 ہزار پولیس اہلکار مانگے گئے۔

خط کے  متن میں کے مطابق خیبر پختونخوا سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے5 ہزار جوانوں کی خدمات مانگی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد نے اپنے خط میں کہا کہ اہلکاروں کو اسلحے کے بغیر بھیجا جائے، اہلکاروں کے پاس مظاہرین سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس کے شیل، ٹیئر گن ہونی چاہیے۔

خط میں کہا گیا کہ اہلکاروں کے پاس اضافی وردیاں بھی ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.