صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے مدبرانہ انداز نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی بنیاد رکھی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بابائے قوم کے147ویں یوم پیدائش پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی انتھک محنت سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظمؒ مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے نظریے پر پختہ یقین رکھتے تھے، بابائے قوم کے وژن، ان کی قیادت اور مدبرانہ انداز نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی بنیاد رکھی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے چیلنجز کے باوجود مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Comments are closed.