متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرِ ثانی کی استدعا واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
نظرِ ثانی کی درخواست واپس لینے کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایات پر نظرِثانی پر کارروائی نہیں چاہتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو، پیمرا اور وفاقی حکومت نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.