ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

فیصل سبزواری کے بیان پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اراکین کے درمیان تلخی

گورنرہاؤس میں سینیٹ الیکشن پر اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں  پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اراکین کےدرمیان فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج نے اجلاس کے دوران کہا کہ سینیٹ الیکشن سر پر ہے، اتحادی ہمارےخلاف بیان دے رہے ہیں، اتحادی جماعت نےاین اے247 کی پٹیشن سے متعلق بیان دیا۔

ارسلان تاج نے کہا کہ فیصل سبزواری کے بیان سے پی ٹی آئی اراکین کی دل آزاری ہوئی ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ  ہمارا تحریک انصاف سے 9 نکاتی مطالبات پر اتحاد ہے، ہمیں اپنے بہت سے معاملات خود سے دیکھنے ہوتے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری کے جواب میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ  آپ کا وفاق سے معاہدہ ہوگا  کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے۔

کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جہاں جائز شکایات نظر آئیں وہاں انہوں نے فیصلہ کیا۔

فردوس شمیم  نقوی نے کہا کہ ہم نے کچھ کہا تو بات دور تک چلی جائےگی، سب کے لئے بہتر ہوگا 3 مارچ کے انتخابات پر توجہ دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں فیصل واؤڈا اور سیف اللّٰہ ابڑو بھی شریک تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی اچھے انداز میں اپنے امیدواروں کو کامیابی دلائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.