فیصل آباد کے شہری نے عید کے کپڑوں پر بیوی سے جھگڑے پر مبینہ طور پر اپنے چار بچے نہر میں پھینک دیے۔
عید کے کپڑے نہ بناپانے پر محسن کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا، ملزم بہانے سے بچوں کو گھر سے لے گیا اور شیخوپورہ کی نہر میں پھینک دیا۔
کھرڑیانوالہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، جس نے 3 بیٹیوں اور بیٹے کو شیخوپورہ کی بھکھی نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے شہری محسن عید کے لیے بچوں کے کپڑے نہ بناسکا ،جس پر اُس کا بیوی سے جھگڑا ہوا۔
ملزم بہانے سے بچوں کو لے گیا اور شیخوپورہ کی نہر میں پھینک دیا،ملزم کوجائے وقوع پر لے جاکر بچوں کی تلاش کی جائے گی۔
Comments are closed.