ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

فٹبالر کی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی

آئیوری کوسٹ میں 21 سالہ فٹبالر کی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو مسٹافا سِلا کو کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ میدان میں ہی گر گئے۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان فٹبالر کے اچانک گرنے پر دیگر کھلاڑیوں نے فوراً مدد کے لیے اشارہ کیا جس کے فوری بعد مسٹافا سِلا کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسٹافا سِلا ڈومیسٹک لیگ کے میچ میں ڈیفینڈر کی حیثیت سے کھیل رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.