
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے گورنر پنجاب کو جواب دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا موقع نہیں کہ گورنر پنجاب نے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے جمہوری فیصلوں کو روندا ہو۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کے فیصلے آپ کے عہدے کے وقار کے منافی رہے، 48 گھنٹوں کا وقت گزر چکا، آئین کے تحت پنجاب اسمبلی ٹوٹ گئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب پی ڈی ایم کا سامنا میدان میں ہوگا۔
Comments are closed.