وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) پر طنز کے نشتر چلادیے۔
انہوں نے پی ڈی ایم کے طرز عمل کو بچگانہ سیاست سے تعبیر کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کو روٹھے محبوب کی طرح پی ڈی ایم کے وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں پہلے ہی پیشگوئی کرچکا تھا کہ یہ اتحاد چلنے والا نہیں، اب حکومت کو گھر بھیجنے کا بیانیہ مکمل طور پر دفن ہوگیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے سکتی تھی، ان کا سسٹم میں حصہ ہے، اس بحث میں نہ پڑیں کہ اپوزیشن میں کون کمزور اور کون تگڑا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ن لیگ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی اصلاحات کی سیاست کو شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ استعفوں کی سیاست ختم ہوچکی، آپ نے اپنا شوق پورا کرلیا، اپوزیشن جماعتیں اپنی انا سے پیچھے ہٹیں، اصلاحات کا پیکیج لائيں، ہم آپ کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔
Comments are closed.