جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

فواد چوہدری اور زلفی بخاری ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری اور زلفی بخاری توشہ خانہ کی گھڑی کے معاملے پر ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔

16 نومبر کو پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی، پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔

زلفی بخاری نے ایک قدم آگے بڑھ کر گھڑی کی قیمت بھی بتائی، ڈھائی لاکھ ڈالر میں دبئی میں بیچنے کا دعویٰ کیا، لیکن دبئی کے ڈیلر نے دونوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ڈیلر نے کہا کہ نہ ہم نے گھڑی خریدی، نہ کسی کو بیچی، گھڑی کی تصویر پروموشن کے لیے لگائی تھی، ساتھ ہی خبردار کردیا کہ سیاسی پروپیگنڈے کے لیے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.