جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

این ایچ اے فنڈز سے ڈیڑھ ارب کی منتقلی کے معاملے میں پیشرفت

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے فنڈز سے ڈیڑھ ارب روپے دوسرے اکاؤنٹ میں منتقلی کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

این ایچ اے کے مطابق معاملے پر گہری نظر رکھتے ہوئے 2 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق این ایچ اے کی انکوائری کمیٹی سندھ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کے ساتھ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

ذرائع این ایچ اے کے مطابق کمیٹی 2 دن میں چیئرمین این ایچ اے کو رپورٹ پیش کرے گی۔

حیدر آباد سکھر موٹر وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے نے سندھ حکومت کو فنڈز فراہم کیے تھے، 25 کلو میٹر موٹروے کی تعمیر کے لیے 4 ارب روپے فراہم کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.