جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

عمران خان ایک بہروپیا ہے، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بہروپیا ہے، عمران خان کے خطاب سے یقین ہو گیا کہ انہیں کوئی گولی نہیں لگی، انہیں اقتدار جانے کا غم لگا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو چکا ہے۔

سولہ نومبر کو دونوں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی،پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو مارچ کا نہیں آپ کا مقصد ضرور سمجھ آگیا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر بھیس بدلتے ہیں، عمران خان چار سال میں خارجہ پالیسی کا جنازہ نکال کر گئے ہیں، عمران خان صاحب، آپ کو جواب دینا پڑے گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے حرم شریف کی گھڑی کوڑیوں میں بیچی، عمران خان نے دکان لگائی ہوئی تھی، عمران خان کی گھڑی نے ان کی اوقات بتائی ہے، یو اے ای اور یو کے کی عدالت کیوں جا رہے ہیں رسیدیں دے دیں، گھڑی بیچنے کیلئے فرح گوگی اور شہزاد اکبر عمران خان کے ہینڈلرز بنے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے پاس نیب نہیں نیب کی ویڈیوز تھیں، پنجاب میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو انصاف دیں، پنجاب اور کے پی میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو بغیر ثبوت مرضی کی ایف آئی آر درج کروانے کا حق دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.