جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی

ملک میں آج مسلسل دوسرے روز سونے کی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 58 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 342 روپے کمی سے 1 لاکھ 35 ہزار 460 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 7 سو 61 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.