وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فن خطاطی مسلمانوں کی میراث ہے جس کے تحفظ اور فروغ کے لیے حکومت سرگرم عمل ہے۔
عثمان بزدار نے الحمرا آرٹ گیلری لاہور کا دورہ کیا اور عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں مقابلہ حسن خطاطی کا مشاہدہ کیا۔
مقابلے میں ملک بھر سے 400 خطاط نے شرکت کی، وزیراعلیٰ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خطاط کو میڈل دیے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کم وسیلہ طبقات کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے۔
Comments are closed.