غزہ سے اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینی بچوں کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں فلسطینی بچوں کو زمین پر گرا ہوا آٹا اُٹھا کر تھیلیوں میں جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کی وجہ سے وہاں خوراک کی قلت بھی بڑھ گئی ہے اور لوگ پانی کے لیے بھی ترس رہیں۔
صورتحال اتنی بدتر ہے کہ زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم فلسطینی لوگ اب زمین پر پڑا مٹی میں ملا ہوا آٹا کھانے اور گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہری بمباری سے زیادہ بھوک سے ہلاک ہو رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 5 لاکھ سے زائد شہری صرف بھوک اور بیماری کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
Comments are closed.