جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مکمل صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، اسپتال کے عملے نے مولانا کو الوداع کیا۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بیماری کے سبب ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 4 جولائی کو سوات میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کریں گے۔
Comments are closed.