سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سائٹ سپر ہائی وے پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا زیر تعمیر غیر قانونی رہائشی پروجیکٹ مسمار کرنے کیلئے کارروائی کی ہے۔
ایس بی سی اے حکام کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کیں۔
ترجمان ایس بی سی اے نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق 9 مئی کو اخبارات میں اشتہار دیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات شہری حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بعض عناصر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔
Comments are closed.