تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھالیا۔
فرخ حبیب کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدرِ مملکت نے فرخ حبیب سے عہدے کا حلف لیا۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر فرخ حبیب کو وزیر مملکت مقرر کیا۔
فرخ حبیب 2018 میں رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم اے ایس ایف کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.