پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

فاطمہ قتل کیس: ملزم پیر اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

رانی پور میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے گرفتار ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔

مقدمے میں زیر تفتیش اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) رانی پور، ہیڈ محرر، دو ڈاکٹرز، اور کمپاؤنڈر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

رانی پور میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ رانی پور کی عدالت میں ہوئی۔

مرکزی ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی، جبکہ زیر تفتیش ایس ایچ او رانی پور، ہیڈ محرر، دو ڈاکٹرز، اور کمپاؤنڈر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

مقتولہ فاطمہ کے والدین نے کہا کہ ہماری بچی بے دردی سے ماری گئی ہے، پورا سندھ ہمارا ساتھ دے رہا ہے ہم انصاف لے کر رہیں گے۔

عدالت میں کمسن فاطمہ کے والدین بھی پیش ہوئے پولیس نے ملازمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی۔ بچی کی ماں نے عدالت سے کہا کہ دو مرد ملازم، ایک خاتون ملازمہ جو بچی کی لاش حویلی سے گھر لے کر آئے تھے انہیں بھی گرفتار کرکے تفتیش کی جائے، وہ تین افراد ہمارے رشتے دار ہیں مگر ان سے بھی تفتیش کی جائے۔

ادھر حویلی سے تحویل میں لی گئیں خواتین ملازماؤں نے بھی عدالت میں اپنا بیان دیا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے ملازمت کر رہی ہیں جس پر ایک خاتون نے عدالت میں جواب دیا کہ وہ 25 سال سے حویلی میں ملازمت کر رہی ہیں وہ واپس جانا چاہتی ہیں، دو ملازماؤں نے گھر جانے کی ہامی بھری ابھی تک پولیس کو عدالتی فیصلے انتظار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.