جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غیر شرعی نکاح کیس: عمران اور بشریٰ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔

فرد جرم بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث عائد نہیں ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء نے عدالت میں ایک دن کی استثنیٰ کی استدعا کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا میڈیکل گراؤنڈ پر ایک روزہ استثنیٰ منظور کر لیا۔

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.