غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے جس میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
حماس لیڈر محمد دائف نے کہا ہے کہ آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی منطوری دے دی ہے۔
Comments are closed.