امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی فیملی میں 2 افراد ہیں اور ان کا 2 لاکھ میں گزارہ نہیں ہوتا۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ 2 لاکھ روپے میں گزارہ نہیں جبکہ وہ صرف 2 افراد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ 2 لاکھ میں آپ کا گزارہ نہیں ہوتا تو پھر 9 سے 10 افراد کے خاندان والوں کا 20 تا 25 ہزار کی تنخواہ میں کیسے گزارہ ہوگا؟
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ پہلے دن سے غریب عوام پر پی ٹی آئی کے ڈرون حملے جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں بے روزگاروں کا بہت بڑا پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سب سے پہلے افغان حکومت تسلیم کرے اور بعد میں او آئی سی کا اجلاس بلائے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رخصتی کے بعد پانامہ لیکس کی لسٹ میں شامل لوگوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔
Comments are closed.