وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام ترقی پسند مذہب ہے جو عورتوں کو حقوق دیتا ہے، عورتوں کو اسلام میں اہم مقام حاصل ہے، دوسرے مذاہب کے مقابلے میں اسلام نے خواتین کو زیادہ حقوق دیے ہیں۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے آج ہونے والا سیشن خوش آئند ہے، مسلم دنیا اور عالمی برادری کو خواتین کیلئے آواز اٹھانا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے مسلم دنیا کا مؤقف یکساں ہے، خواتین کے حقوق کے حوالے سے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، سعودی عرب اور ایران کو اپنے سفارتی تعلقات از سر نو بحال کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، مسلمانوں کو مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، پر امن، خوشحال اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
Comments are closed.