وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نالائقوں، چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں۔
فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں صرف عمران خان، کارٹلز اور مافیا کی جیبیں بھری گئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کو عمران خان لمیٹڈ کمپنی کے طور پر چلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں وزیراعظم کا اختیار عوام کو بھوکا و غریب کرنے اور معاشی تباہی کے لیے استعمال ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا گیا۔
Comments are closed.