وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، کشمیری جانتے ہیں ان کی حقیقی آواز عمران خان ہیں۔
اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے پانچ سال کشمیری عوام کا استحصال کیا، ایک طرف تمام کیسز میں این آر او تو دوسری طرف جان کی ضمانت مانگی جارہی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیر میں کھڑے ہو کر بات کرنیوالوں کو معلوم ہونا چاہیے مودی کس کے گھر آیا، کشمیر میں الزام برائے الزام کی سیاست کی جارہی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کشمیر میں ایک مسئلے کے حل کیلئے علی امین گنڈا پور نے اپنی جیب سے پیسے دیئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا میں کشمیر کاز کو زندہ کیا، بھارت جب تک مقبوضہ کشمیرکا 5 اگست کا اسٹیٹس بحال نہیں کرتا، بات نہیں ہوسکتی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پرچی چیئرمین بلاول کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کشمیرتک کرپشن کا دائرہ پھیلانا چاہتے ہیں، یہ بہروپئے ہیں، ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں، ایک جانب تمام کیسزمیں این آر او تو دوسری جانب جان کی ضمانت مانگی جارہی ہے۔
Comments are closed.