بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرے ممالک سے ویکسی نیشن شدہ افراد کا قرنطینہ ختم کرنے کا ارادہ ہے، برطانیہ

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنے والے ہفتوں میں دوسرے ممالک سے مکمل طور پر ویکسینیشن کراکر آنے والوں  کے لئے قرنطیہ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ  کا کہنا تھا کہ دیگرممالک سے ویکسینیشن شدہ افراد کی آمد پر قرنطینہ ختم کرنےکیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں دنیا کے دیگر ممالک سے ویکسی نیشن شدہ افراد کی برطانیہ آمد پر قرنطینہ ختم کرنے سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.