منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علیمہ خان

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم عمران خان نے ایسا کیا جرم کیا ہے جس کیلئے اسے گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ملک کیلئے کھڑا ہے، الیکشن کی بات کر رہا ہے، یہ کوئی غیر آئینی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج اور پولیس ہماری محافظ ہے، ہمیں نہیں مارے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.