منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

پرویز الہیٰ کا آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے بھی دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

پرویز الہٰی نے گجرات کے حلقہ پی پی 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مونس الہٰی دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے حلقہ پی پی 32 جلالپور جٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی بھی انتخابات میں حصہ لیں گی، انہوں نے حلقہ پی پی 32 جلالپور جٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.