منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی کی جان کو خطرہ، پین کلر دینے سے حالت خراب، ذرائع

کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر کی موت کے بعد ہتھنی نورجہاں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ہتھنی کے جوڑوں میں تکلیف پر دی جانے والی ادویات نے اس کی حالت مزید خراب کر دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی چڑیا گھر انتظامیہ نے ہتھنی کو درد کش دواؤں (پین کلر) پر رکھا ہوا تھا۔ دردکش ادویات کے باعث ہتھنی کی طبیعت دن بدن خراب ہو رہی ہے۔

کراچی کے چڑیا گھر میں نور جہاں نامی ملکہ ہتھنی جوڑوں کے درد کے باعث چلنے ھرنے سے قاصر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے ڈاکٹر عامر رضوی سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی، لیکن جواب نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سفاری پارک نے ہتھنیوں کی منتقلی اور ان کے انتظامات سے معذرت کرلی ہے۔  

ذرائع کے مطابق چڑیا گھر کی ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کرنا تھا۔ چڑیا گھر کے سینئر ڈائریکٹر نے ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سفاری پارک نے جوابی خط میں ہتھنیوں کی منتقلی کے لیے منع کردیا۔ ذرائع کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ پر ٹیبی ٹائیگر کی موت پر بھی انکوائری چل رہی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.