پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ مکمل فرانزک رپورٹ آ گئی

وزیر آباد میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی مکمل فرانزک رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔

حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی فرانزک رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31 گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو اسپیکر سے ملے۔

3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر کی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول دکان کے اندر زمین سے ملا، 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے، ملزم نوید کے گھر کے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملے۔

عمران خان کو 2 گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں، انہیں ایک مکمل گولی بھی لگی، جبکہ ان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا جو جسم سے نکال لیا گیا ہے۔

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق حملہ آور کم از کم 2 تھے۔

4 گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں، موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا۔

حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی اور زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.