وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج جمہوریت کا دن ہے، عمران خان کا امیدوار حفیظ شیخ جیتے گا۔
شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نزدیک ہوتا ہے تو لوگوں کے مسائل زندہ ہوجاتے ہیں، اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آسانی سے الیکشن پر ٹوکرا رکھ دیا، عمران خان کا امیدوار حفیظ شیخ جیتے گا۔
یاد رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی، خیبر پختوانخوا ، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے ہالز پولنگ اسٹیشن بنے ہیںجہاں ووٹرز بنے ہوئے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔
Comments are closed.