پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2018ء میں جمہوریت کے نام پر ملک پر خاموش آمریت مسلط کی گئی۔
ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ سیاسی، معاشی عدم استحکام کو قوم بھی بھگت رہی ہے اور ریاست بھی، عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو کباڑ بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018 سے جمہوریت کے نام پر خاموش آمریت مسلط تھی، جس دور میں اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں حوالے کردیا گیا۔
حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے امریکا کے کہنے پر سی پیک پر کام روک دیا۔
Comments are closed.