بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان مہنگائی روکیں یا گھر جائیں: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مہنگائی روکنے کے لیے اقدامات کریں یا گھر جائیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ہی بلائے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے بھاگ چکی ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کو روکنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان سے یہ مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم ہر بحران پر نوٹس لے کر نئے بحرانوں کو پیدا کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ادارہ شماریا ت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے مہنگائی کے اعداد وشمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ صرف عمران خان کی نااہلی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.