بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کا فیصلہ تصویر میں ہوگیا؟

آئی سی سی کے میگا ایونٹ 50 اوورز کا کرکٹ ورلڈکپ ہو، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہو یا چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کی فاتح وہ ٹیم بنی ہے جس کے کپتان نے ٹرافی کے بائیں جانب کھڑے ہو کر تصویر بنوائی ہے۔ یقین نہیں آئے تو تاریخ پر نظر ڈال کر دیکھ لیتے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے فاتح کا فیصلہ بھی ٹرافی کے اطراف میں کھڑے کپتان کی تصویر کرے گی؟ کیونکہ ماضی میں بھی ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

 یہ تمام دلچسپ حقائق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل سے قبل لی گئی تصویر پر تبصروں کی صورت میں شیئر کیے جارہے ہیں۔ 

 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارت اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹرافی کے ساتھ تصویر میں کھڑے نظر آرہے ہیں مگر ایونٹ کے فاتح سرفراز احمد رہے جو ٹرافی کے بائیں جانب کھڑے ہوئے تھے ۔

صرف یہی نہیں بلکہ 2019 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کا فیصلہ بھی دونوں کپتانوں کی تصویر کے مطابق ہوا تھا، کیونکہ تصویر میں ٹرافی کے دائیں جانب نیوزی لینڈ کے کپتان اور بائیں جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کھڑے نظر آرہے ہیں جو اس ایونٹ کے فاتح ٹہرے تھے۔

تیسر ی تصویر 2011 کرکٹ ورلڈکپ فائنل کی ہے جس میں ٹرافی کے دائیں جانب سری لنکا کے کپتان کمارا سنگا کارا بائیں جانب بھارتی ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی کھڑے ہوئے ہیں، جبکہ اس ایونٹ کا فاتح بھی بائیں جانب کھڑے کپتان کی ٹیم ہی ٹھہری تھی۔

چوتھی تصویر 2007 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میچ سے قبل کی ہے جس میں سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹرافی کے بائیں جانب کھڑے نظر آرہے ہیں، اس ایونٹ کا فاتح بھی آسٹریلیا ہی بنا تھا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، بلکہ اس میں گزشتہ مینز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 اور ویمن ورلڈکپ ایونٹس کی بھی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.