چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں جس سے عوام کو فائدہ ہوا ہو۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان منہگائی کا خاتمہ کرنے کے بجائے منہگائی کا نوٹس لیتے ہیں، عمران خان الزامات، دعووں، وعدوں اور یوٹرن کے علاوہ اب تک کچھ نہیں کرسکے، عمران خان کو منہگائی کے مارے عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آڈیٹر جنرل رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے عمران خان کی کرپٹ حکومت کے کرتوت چھپ نہیں سکتے، بڑے کاروباری سیکٹرز کو مراعات دینے سے عام آدمی کی معاشی حالت بہتر نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی حقیقی اجرت مسلسل کم ہوتی جارہی ہے، کورونا وبا پر اپنی نااہلی کا ملبہ ڈالنے کی عمران خان کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے، عمران خان اپوزیشن پر الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.