پنجاب اسمبلی کے سابق رکن جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان جانے اور ان کا کام جانے، میرے کل کے فیصلے پر کچھ دوست ناراض اور کچھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ وضاحت دینا چاہتا ہوں کہ میرا اختلاف بہت پہلے سے تھا، عثمان بزدار بھی جانتے تھے۔
جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے اندر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، فوجی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کی گئی اور فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ کیسے بنا اس کا ذمے دار صرف عمران خان کو ہی سمجھتا ہوں، جو اپنی حکومت کے ختم ہونے کے بعد افواج کو بدنام کر رہی ہے ہم اس جماعت کا حصہ نہیں۔
جلیل شرقپوری نے کہا کہ کئی دنوں کے ذہنی پریشر کے بعد فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا۔
Comments are closed.