وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے بھاگے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے، بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے۔
Comments are closed.