بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان آج PTI سندھ کے پارلیمنٹیرینز کے تحفظات دور کرینگے

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کے تحفظات دور کریں گے۔

سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکمراں پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان آج پاکستان تحریکِ انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تحفظات دور کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے آج شام 5 بجے تحریکِ انصاف سندھ کا ویڈیو لنک پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان اراکینِ اسمبلی کو سینیٹ الیکشنز کے لیے دو ٹوک پارٹی پالیسی دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.