سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کے تحفظات دور کریں گے۔
سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکمراں پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان آج پاکستان تحریکِ انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تحفظات دور کریں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے آج شام 5 بجے تحریکِ انصاف سندھ کا ویڈیو لنک پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان اراکینِ اسمبلی کو سینیٹ الیکشنز کے لیے دو ٹوک پارٹی پالیسی دیں گے۔
Comments are closed.