منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

عمران خان اور پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر تشویش ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر کل عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات کے دوران احمد اویس ایڈووکیٹ نے آئینی اور قانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔

اس دوران پرویز الہٰی اور عمران خان کے درمیان آئندہ انتخابات سمیت دیگر اہم سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.